رحیم یار خان (جیوڈیسک) رحیم یار خان میں پی ٹی آئی کے جلسے میں اسٹیج پر بیٹھنے کی کوشش میں دو گروپ آپس میں لڑ پڑے مکوں اور کرسیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔
شاہ محمود قریشی کے خطاب کے دوران اسٹیج پر بیٹھنے کی کوشش میں دوگروپس آپس میں لڑ پڑے۔ لڑائی کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔
کشیدہ حالات کے باعث شاہ محمود قریشی کو مقامی رہنما کے گھر منتقل کر دیا گیا لیکن مشتعل کارکن باز نہ آئے اور شاہ محود قریشی سے ملنے پہنچ گئے۔ دروازے بند ہونے پر کارکنوں نے ہوائی فائرنگ بھی کی اور زبردستی گھر میں داخل ہو گئے۔