امریکی پابندیوں سے تعلقات کو نقصان پہنچے گا: پیوٹن

Putin

Putin

ماسکو (جیوڈیسک) ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ پابندیاں روس اور امریکی تعلقات کو آگے لے جانے سے روک دےیں گی اور اس کے نتیجے میں ان تعلقات کو شدید دھچکا لگے گا۔ پیوٹن نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ پابندیاں امریکی ریاست اور امریکی عوام کے طویل المدت مفادات کے لئے نقصان دہ ہوں گی۔

صدر ولادیمیر پیوٹن نے مزید کہا کہ روس ہمسایہ ملک یوکرائن میں سرکاری فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان لڑائی کا جلد خاتمہ دیکھنا چاہتا ہے۔ روس متعدد تجاویز سے متعلق جتنا جلد ممکن ہو سکے یوکرائنی تصادم کے خاتمے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔

میں نہیں جانتا کہ آیا یوکرائن کے علاوہ روس سے الگ ہونیوالا کوئی دوسرا ملک خود جو اس خونریزی کے خاتمے اور اپنے ہمسایہ میں صورتحال بہتر کرنے میں دلچسپی رکھے گا۔ دریں اثناء نائب وزیر خارجہ سرگئی ریاکوف نے کہا ہے کہ نئی امریکی پابندیاں سخت اور ناقابل قبول ہیں۔

انہوں نے دھمکی دی ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے یوکرائن کے بحران پر ماسکو کے خلاف سزا کے طور پر واشنگٹن کے اقدامات کے بعد جوابی کارروائی کی جائے گی۔

سرگئی ریاکوف نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے روس کے قانونی اداروں اور افراد کے خلاف پابندیاں لگانے کا نیا فیصلہ غلط ، سخت اور مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس تفصیلات فراہم کئے بغیر جوابی کارروائی کرے گا۔