انقرہ (جیوڈیسک) ایک ایسے وقت میں جب غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں اور جنگ بندی کی عالمی کوششیں ناکام ہیں، ترک ترک وزیر اعظم رجب طیب اردوان نے اسرائیل پر فلسطینیوں کی منظم نسل کشی کا الزام لگایا ہے۔
غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کے بارے میں ترک وزیراعظم اردوان کی طرف سے اب تک کی سخت ترین تنقید سامنے آئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم یہ منظم نسل کشی ہر رمضان میں دیکھ رہے ہیں۔
اس میں حیران کن امر یہ ہے کہ مغربی دنیا ہی نہیں بلکہ اسلامی دنیا بھی اسرائیلی جارحیت پر خاموش ہے۔
ترک وزیر اعظم واحد مسلم رہنما ہیں، جن کی جانب سے صیہونی ریاست کے خلاف اس طرح کا سخت بیان دیکھا گیا ہے، ورنہ دیگر سب مذمت پر ہی اکتفا کر رہے ہیں۔