صیہونی فوج کی ٹینکوں کی مدد سے غزہ پر چڑھائی، مزید 10 نہتے فلسطینی شہید، تعداد 258 ہوگئی

Gaza Attack

Gaza Attack

مقبوضہ بیت المقدس (جیوڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کی جانب سے غزہ پر زمینی کارروائی کے اعلان کے بعد صیہونی فوج نے ٹینکوں کی مدد سے چڑھائی کردی اور شدید گولہ باری کے نتیجے میں مزید 10 نہتے فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ 11 روز سے جاری بربریت کے دوران شہدا کی تعداد 258 ہو گئی۔

صیہونی فوج علی الصبح بھاری ٹینکوں کی مدد سے سرحد عبور کرتے ہوئے غزہ میں داخل ہوگئی اور شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں مزید 10 نہتے فلسطینی شہید ہو گئے اور اس طرح گزشتہ 11 روز سے جاری صیہونی بربریت کے دوران 258 افراد شہید جبکہ 1600 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پر زمینی کارروائی فوری طور پر روکی جائے کیونکہ زمینی کارروائی مزید خون بہنے کا سبب بن رہی ہے جبکہ اس سے قیام امن کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچے گا جبکہ حماس نے اسرائیلی وزیراعظم کو متنبہ کیا کہ زمینی کارروائی کی صورت میں صیہونی فوج کو بھاری قیمت ادا کرنا ہو گی۔

واضح رہے کہ 8 جولائی سے غزہ میں اسرائیلی بربریت کے دوران 258 افراد شہید اور 1600 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ امریکا اور اقوام متحدہ غزہ میں اسرائیلی بربریت پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔