ملائیشین طیارے میں ہلاک ہونے والوں کی فہرست جاری

Malaysian Plane

Malaysian Plane

کوالالمپور (جیوڈیسک) ملائیشین ائیر لائن نے بدقسمت طیارے میں ہلاک ہونے والوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ ائیر لائن کا کہنا ہے کہ حادثے میں 2 سو 98 افراد ہلاک ہوئے۔

حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے ائیر لائن کا کہنا ہے کہ بدقسمت طیارے میں عملے کے 15افراد سمیت 2 سو 98 افراد سوار تھے۔

مسافروں میں ایک سو 54 ڈچ، 27 آسٹریلوی، 43 ملائیشین، 12 انڈونیشین، 9 برطانوی، جرمنی اور بیلجیئم کے چار چار، تین فلپائنی اور ایک کینیڈین باشندہ سوار تھا، جبکہ 41 افراد کی شناخت نہیں ہو سکی، عملے کے تمام 15 افراد کا تعلق ملائیشیا سے تھا۔