امریکی فنکار جینیفر آنسٹن اور جسٹن تھیروکس 26 جولائی کو شادی کریں گے

Jennifer Aniston

Jennifer Aniston

ہالی وڈ (جیوڈیسک) آنسٹن اور جسٹن نہ صرف اداکار ہیں، بلکہ دونوں فلمی ڈائریکٹر اور پروڈیوسر بھی ہیں۔ اداکارہ کی عمر 45 سال اور اداکار کی 42 برس ہے۔

وہ 26 جولائی کو میکسیکو کے تفریحی مقام کابو سین لوکاس میں دونوں کے پچاس کے قریب دوستوں کی موجودگی میں شادی کر لیں گے۔ یاد رہے کہ جسٹن تھیروکس کی یہ پہلی اور جینیفر آنسٹن کی دوسری شادی ہو گی۔

اس سے پہلے آنسٹن نے مشہور اداکار بریڈ پٹ سے شادی کی تھی، تا ہم اینجلینا جولی کی وجہ سے ان دونوں میں علیحدگی ہو گئی۔ بلکہ کہا جاتا ہے کہ جولی نے بریڈ سے شادی کرنے کے لئے ولن کا کردار ادا کیا تھا اور ان کی شادی ختم ہو گئی۔