کروڑ لعل عیسن میں گزشتہ روز طوفانی بارش کے باعث درخت، بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے

Rain

Rain

کروڑ لعل عیسن : کروڑ لعل عیسن میں گزشتہ روز طوفانی بارش کے باعث درخت، بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے۔ دکانوں پر لگے سائن بورڈ تیز ہوا میں اڑ گئے۔ جبکہ کئی افراد کے گھروں کی دیواریں گر گئیں۔

تا ہم شدید گرمی کے باعث ستائے ہوئے لوگوں خصوصاً روزے داروں میں خوشگوار موسم کے باعث خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ تیز ہوا اور بارش کے ساتھ بجلی کا نظام کئی گھنٹے تک معطل رہا۔ شہر میں اکثر جگہوں پر پانی کے بڑے جوہڑ لگ گئے۔