اسلام آباد ائیرپورٹ پر امریکی مسافر ولیم جان سے 9 ایم ایم کی گولیاں برآمد

Benazir International Airport

Benazir International Airport

اسلام آباد (جیوڈیسک) اے ایس ایف حکام نے اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر امریکی سفارتخانے کے اہلکار سے 9 ایم ایم پستول کی 15 گولیاں برآمد کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ولیم جان ہوسٹم جس کا پاسپورٹ نمبر 821149572 ہے۔ اسلام آباد سے ابوظہبی کے راستے امریکہ جا رہا تھا۔ اے ایس ایف نے سامان کی چیکنگ کے دوران نائن ایم ایم پستول کی میگزین سمیت 15 گولیاں برآمد کیں۔

اے ایس ایف نے تحقیقات کے لیے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس امریکی سفارتخانے کے اہلکار سے تحقیقات کر رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار ہونے والا شخص امریکی سفارتخانے میں ٹرینی کے فرائض انجام دے رہا ہے۔