برطانیہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے: چین

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) چین نے برطانیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔

چین کی طرف سے یہ بیان ان اطلاعات کے بعد سامنے آیا ہے برطانیہ کے نائب وزیراعظم نک کلگ نے ہانگ کانگ کے دو سرگرم رہنمائوں سے ملاقات کی ہے۔ چین نے برطانیہ سے اس سلسلے میں باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

برطانیہ کے نائب وزیراعظم نے ایک روز قبل ہانگ کانگ کی حزب اختلاف کی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے بانی رہنما مارٹن لِن اور سٹی گورنمنٹ کے دو سابق ارکان سے ملاقات کی تھی۔