وزیراعظم نواز شریف کا ملائیشین ہم منصب کےنام تعزیتی پیغام

 Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) یوکرین میں ملائیشیا کے طیارے کی تباہی اور ہلاکتوں پر وزیراعظم نواز شریف نے ملائیشین ہم منصب کے نام تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق نواز شریف نے اپنے پیغام میں ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور رنج کااظہا ر کیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ملائیشیا کے عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔