کراچی (جیوڈیسک) کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران بھتا خوری کی وارداتوں میں 50 فیصد کمی ہوئی ہے، شہرمیں خیرات، زکوۃ اور فطرہ بھی بھتے کی ایک شکل ہے۔
غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا کہ مسلسل شکایت پر ایس آئی یو میں انسداد بھتا سیل قائم کر دیا گیا ہے، لیکن تاجر برادری نہ مقدمہ کرتی درج کراتی ہے نہ شکایت۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں خیرات، زکوۃ اور فطرہ بھی بھتے کی ایک شکل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان بھی زکوۃ اور فطرے کے نام پر بھتا لیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار ہونے والے بھتاخوروں کی شناخت اور ان کے خلاف مقدمات درج کرانے میں تاجر حضرات تعاون نہیں کرتے ہیں۔