کراچی (جیوڈیسک) ملک میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 12 کروڑ 41 لاکھ ڈالر کی کمی سے 14 ارب 51 کروڑ 36 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق 11 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سرکاری ذخائر میں 11 کروڑ 65 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوںکے ذخائر میں 76 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 11 جولائی 2014 کو زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 14 ارب 51 کروڑ 36 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی جس میں مرکزی بینک کے پاس 9 ارب 48 کروڑ 58 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 2 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 11 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کمی کے بعد 9 ارب 60 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے کم ہوکر 9 ارب 48 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، اس ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک نے بیرونی قرضوں کی مد میں 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی ادائیگیاں کیں جبکہ اسی دوران اسٹیٹ بینک کو بیرونی ذرائع سے 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر بھی موصول ہوئے۔