نیلسن منڈیلا کی وفات کے بعد پہلا “منڈیلا ڈے “

Nelson Mandela

Nelson Mandela

جنوبی افریقا (جیوڈیسک) عالمی نوبل انعام یافتہ جنوبی افریقا کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے آج دنیا بھر میں ” منڈیلا ڈے ” منایا جارہا ہے۔

2009 میں اقوام متحدہ نے سیاح فام سابق جنوبی افریقی صدر نیلسن منڈیلا کی انسانی حقوق کے لئے کی گئی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ہر سال ان کے یوم پیدائش پر ”منڈیلا ڈے” منانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

جس کے بعد ہر سال منڈیلا کی نسلی امتیاز، تعصب کے خاتمے سمیت دیگر سماجی برائیوں کے خلاف کی گئی کوششوں کو سراہا جاتا ہے اور اس حوالے سے مختلف تقاریب کا انعقاد کروا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

گزشتہ سال نیلسن منڈیلا 95 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے جس کے بعد آج منایا جانے والا ”منڈیلا ڈے” ان کی وفات کے بعد پہلا ” منڈیلا ڈے ” ہے جسے منانے کے لئے جنوبی افریقا میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیلسن منڈیلا نے جنوبی افریقا میں سیاح فام افراد کے حقوق کے لئے 67 سال جدوجہد کی جبکہ اس دوران انہیں 27 سال جیل بھی کاٹنا پڑی جس کے بعد وہ جنوبی افریقا کے جمہوری صدر منتخب ہوئے۔