بی بی سی نیوز ڈیپارٹمنٹ سے ملازمتوں کی کٹوتی کرے گا

BBC

BBC

لندن (جیوڈیسک) بی بی سی کے ڈائریکٹر نیوز جیمز ہارڈنگ نے اعلان کیا ہے کہ بی بی سی کا نیوز ڈیپارٹمنٹ 415 ملازمتوں کی کٹوتی کرے گا۔

یہ اعلان بچت کے اس پروگرام کے تحت کیا جا رہا ہے جس میں بی بی سی کو 2010 میں لائسنس فیس منجمد کئے جانے کے بعد 80 کروڑ پائونڈ کی لازمی بچت کرنا تھی۔

توقع ہے حالیہ کٹوتیوں سے سالانہ چار کروڑ 80 لاکھ پائونڈ کی بچت ہو گی۔