میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن کا امام بارگاہوں اور جلوسوں کی گذر گاہوں پربلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے کام کا معائنہ

 Masroor Memon

Masroor Memon

کراچی (خصوصی رپورٹ) میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن کا فوکل پرسن کورنگی محمد مبین صدیقی کے ہمراہ یوم علی علیہ سلام کے سلسلے میں بلدیہ کورنگی کورنگی زون کی مختلف امام بارگاہوں اور جلوسوں کی گذرگاہوں کا دورہ کیا اور صفائی کے امور کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ منتظمین سے ملا قات کر کے ان سے کورنگی زون انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں بات چیت کیں اس پر منتظمین نے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن کا شکریہ ادا کیا۔

ان کی کاوشوں کو سراہا تفصیلا ت کے مطابق میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن نے یوم علی علیہ سلام میں عزاداروں کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور مذہبی رواداری کو بر قرار رکھنے کے لئے کورنگی زون کی مختلف امام بارگاہوں اور جلوسوں کی گذرگاہوں کا دورہ کیا

اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن نے امام بارگاہوں اور جلوسوں کی گذرگاہوں کی داخلی و خارجی راستوں پر صفائی ستھرائی وروشنی اور دیگر امور کا جائزہ لیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ فوکل پرسن لانڈہی پریم چند، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ سید محمد احمد نقوی اور بلدیہ کورنگی کورنگی زون کے دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے۔