14 اگست کو آزادی مارچ سے جمہوریت نہیں سول آمریت ڈی ریل ہوگی

M. R. Malik

M. R. Malik

لیہ (ایم آر ملک ) 14 اگست کو آزادی مارچ سے جمہوریت نہیں سول آمریت ڈی ریل ہوگی 67 برسوں میںقائد اعظم کے پاکستان کے عوام کو آزادی کا سورج دیکھنا نصیب نہیں ہوا لٹیروں نے ہمیشہ لوٹ مار کی خاطرچور دروازے سے اقتدار حاصل کیا ذوالفقار علی بھٹو جیسے عوامی لیڈر کے خلاف محض 19 نشستوں پر دھاندلی کے ابہام پر تحریک چلی مگر 2013 کا سارا الیکشن چرایا گیا دھاندلی کے خلاف احتجاج کے ایجنڈے پر کوئی بھی جماعت ہمارے ساتھ آنا چاہے۔

ہم اسے ویل کم کہیں گے تحریک انصاف کے ورکروں کے ساتھ کوئی بھی آمرانہ اقدام اُٹھایا گیا تو حالات کی ذمہ داری وقت کے حکمرانوں پر ہوگی ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سابق ایم پی اے مہر فضل حسین سمرا سے ایک ٹیلی فونک گفتگو میں کیا اةنہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ملکی تاریخ میں عام انتخابات میں ہونے والی روایٹی دھاندلی کے خلاف آواز اُتھا کر عوام کے حق خود ارادیت کے موقف کو مضبوط کیا ہے۔

ہم نے جب چار حلقوں میں انگوٹھوں کے نشانات چیک کرانے کی بات کی تو انصاف کی راہ میں حکومت نے خود رکاوٹ ڈالی بار بار حکم امتناعی لیا گیا اب اسلام آباد میں ان چار حلقوں میں خوف زدہ حکمران من پسند نتائج کیلئے دن رات ریکارڈ میں ردو بدل کر رہے ہیں لیکن اب پانی سر سے گزر چکا ہے اب 2013 کا پورا انتخابی عمل ڈی ریل ہوگا۔