سی اے اے افسران کیلیے کروڑوں روپے کی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

CAA

CAA

کراچی (جیوڈیسک) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ادارے میں کام کرنے والے افسران کیلیے بڑے پیمانے پر مہنگی گاڑیاں خریدنے کافیصلہ کیا ہے۔

ادارے کے ذمے دار افسر کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی موجودہ انتظامیہ نے ادارے میں حال ہی میں ترقی پانے والے 32 جنرل منیجر اور 14 ڈائریکٹرز کیلیے 6 کروڑ 60 لاکھ روپے کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں خریدنے کا فیصلہ کیاہے۔

جبکہ ادارے کے بیشتر متاثرہ افسران نے ان حالیہ ترقیوںکے خلاف عدالت عالیہ سے رجوع کر رکھاہے، معلوم ہواہے کہ سول ایوی ایشن کے افسران نے ادارے میں من پسندافسران کو دی جانے والی ترقیوں کو غیر مساوی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ان ترقیوٓں میں سینئر افسران اور سنیارٹی کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہے اور قواعد کے برخلاف ترقیوں کے احکام جاری کیے گئے۔

کہ ترقی پانے والوں میں 32 جنرل مینجرز کیلیے ہزار سی سی کی 32 قیمتی گاڑیاں اور 14 ڈائریکٹرز کیلیے پرتعیش گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جنرل منیجرز کیلیے گاڑیوں کی خریداری آخری مراحل میں ہے جبکہ ڈائریکٹرز نے خواہش ظاہر کی ہے۔

کہ اگست کے مہینے میں ایک موٹر کار کمپنی کا 2014 ماڈل متعارف ہو گااس لیے ڈائریکٹرز کی گاڑیوں کی خریداری 2 ماہ کیلیے مؤخر کی جائے، سول ایوی ایشن امور کے ماہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سول ایوی ایشن میں ترقی پانے والے افسران کی درخواست عدالت میں ہے اس لیے سرکاری خزانے کو 6 کروڑ 60 لاکھ روپے کی گاڑیوں کی خریداری کا عمل روکا جائے۔