بنوں ، متاثرین میں راشن کی تقسیم کے دوران بدنظمی ، 4 افراد زخمی

Bannu

Bannu

بنوں (جیوڈیسک) بنوں میں متاثرین میں راشن کی تقسیم کے دوران بد نظمی ، فائرنگ اور پتھراؤ سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔ بنوں اسپورٹس کمپلکس میں قائم راشن پوائنٹ پر رش کے باعث بد نظمی ہوئی۔

متاثرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ جس سے ایک ایف سی اہلکار زخمی ہو گیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 3 افراد ز خمی ہوئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری طرف متاثرین شمالی وزیرستان میں رقوم کی تقسیم جاری ہے۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اب تک 55 ہزار 621 سم ایکٹیویٹ کی جاچکی ہیں جن کے ذریعے 17 ہزار 198 افراد میں 63 کروڑ 63 لاکھ 26 ہزار روپے تقسیم کیے گئے ہیں۔ فلاحی اداروں کی طرف سے آئی ڈی پیز کیلئے رمضان پیکیج ، افطار دسترخوان اور فری میڈیکل کیمپ کابھی اہتمام کیا گیا ہے۔