ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان کے ایک ادارے کا کہنا ہے کہ 1891 کے بعد جب سے ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے باقاعدہ ریکارڈ برقرار رکھا جا رہا ہے۔
یہ فضائی آلودگی کی سب سے زیادہ نوٹ کی جانے والی شرح تھی۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ طویل عرصے سے دنیا میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔
اس حوالے سے کئی معاہدے بھی ہوئے ہیں ، لیکن کسی پر بھی عمل نہیں ہو سکا۔ سائنسدان بتاتے ہیں کہ فضائی آلودگی میں اضافہ کس طرح انسانوں کے لیے اور دنیا کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
جاپان میں موسمیاتی مدوجزر اور تبدیلیوں سے متعلق ادارہ جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی کے مطابق ، رواں برس اپریل، مئی اور جون میں ماحولیاتی آلودگی سب سے زیادہ نوٹ کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ رواں برس کی دوسری سہ ماہی پوری 20 ویں صدی کے اوسط موسم سے 0.68 سینٹی گریڈ زیادہ گرم رہی۔ ناسا نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔