تھری ڈی آرٹ ورک کا بہترین مظاہرہ

Art

Art

لندن (جیوڈیسک) گو کہ لندن اولمپکس کو گزرے اب دو برس بیت چکے ہیں لیکن لندن کے شہریوں کے لئے یہ دن آج بھی یادگار کے طور پر منایا جاریا ہے۔

جی ہاں لندن اولمپکس سال دو ہزار بارہ کی دوسری سالگرہ کے موقع پر ماہر آرٹسٹ نے کوئین ایلزبتھ اولمپک پارک میں تھری ڈی آرٹ ورک کا شاندار مظاہرہ پیش کر کے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔

سوئمنگ پول کی خوبصورت تھری ڈی پینٹنگ کے اوپر ڈائیونگ بورڈ نصب کیا گیا ہے جس پر کھڑے ہوکر ڈائیونگ کا پوز دیا جاسکتا ہے۔

لندن کے شہریوں نے حقیقت سے انتہائی قریب تر اس تھری ڈی آرٹ ورک کے اوپر نصب ڈائیونگ بورڈ پر کھڑے ہوکر خوب تصاویر بنوا کر اولمپکس کی یادیں بھی تازہ کیں۔