کراچی میں تیز ہوائیں اور بوندا باندی کا امکا ن ہے

Karachi Weather

Karachi Weather

کراچی (جیوڈیسک) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم کبھی مکمل او ر کبھی جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہوائیں اور بوندا باندی کا بھی امکا ن ہے محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا درجہ حرار ت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ کراچی اور اس کے مضافات میں جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن کی رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ بھی ہوسکتی ہےجبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔