سانحہ ماڈل ٹائون، ایس پی ، گن مین کی عبوری ضمانت میں توسیع، گلو بٹ عدالت میں پیش

Model Town

Model Town

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزم سابق ایس پی سیکورٹی سلمان علی اور گن مین کی عبوری ضمانت میں چھبیس جولائی تک توسیع کر دی ہے۔

دوران سماعت سابق ایس پی سیکورٹی سلمان علی اور گن مین عابد بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔ پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا ہے۔ ملزموں سے ابھی تفتیش جاری ہے۔ عدالت نے دونوں کی ضمانت میں چھبیس جولائی تک توسیع کرتے ہوئے۔

پولیس کو آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ، دوسری جانب سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزم گلو بٹ کو بھی گیارہ روزہ ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔