کراچی، ایک سالہ بچے میں پولیو کی تصدیق ، سندھ بھر میں تعداد 9 ہوگئی

Polio

Polio

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ایک سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ، رواں سال کراچی میں پولیو متاثرین کی تعداد سات ہو گئی۔

کراچی کے علاقے منگھوپیر کی بستی سلطان آباد میں ایک سالہ بچے میں پولیو وائرس پایا گیا جس کی تصدیق ڈبلیو ایچ او نے کی ہے۔ رواں سال کراچی میں پولیو متاثرین کی تعداد 8 ہو گئی۔

اس حساس علاقے میں کئی بار پولیو مہم چلائی جا چکی ہے لیکن علاقے کے مکیں انسداد پولیو رضا کاروں سے تعاون نہیں کرتے ہیں اور بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے نہیں پلاتے۔

رواں سال پولیو سے متاثرہ کیسز کی تعداد آٹھ ہو گئی۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کچھ عرصہ پہلے سانگھڑ میں بھی ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں پولیو متاثرین کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔