لاہور ، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

Rain

Rain

اسلام آباد (جیوڈیسک) راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں برستے بادلوں نے گرمی کا زور توڑ دیا ، لاہور میں بھی آندھی کے بعد بوندا باندی نے رت بدل دی۔

صبح کے وقت اسلام آباد اور راولپنڈی میں برستی گھٹاؤں نے موسم حسین بنا دیا۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں پہلے آندھی چلی پھر بوندا باندی ہوئی۔ گوجرانوالہ ، گجرات ، پنڈ دادنخان ، کھیوڑہ ، پیر محل اور پنڈی بھٹیاں میں بھی بادل خوب گرجے برسے ، سیالکوٹ ، پسرور ، فیصل آباد اور کالا باغ میں بھی جل تھل ایک ہو گیا۔

موسم کا حال بتانے والوں نے آج سرگودھا ، ساہیوال ، ملتان ، حیدر آباد اور مالا کنڈ میں بھی بارش کی خوشخبری سنائی ہے ، کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، کچھ علاقوں میں بوندا باندی بھی ہو سکتی ہے۔