سعودی نوجوان اسرائیل کے غزہ پر خونی حملوں کے بعد ٹوئٹر پر متحرک

Twitter

Twitter

ریاض (جیوڈیسک) خبروں، تجزیوں اور خبری مباحثوں سے دور رہنے والا سعودی نوجوانوں کا طبقہ بھی غزہ پر اسرائیل کے خونی حملوں کے بعد ٹوئٹر پر متحرک ہو گیا۔

سعودی نوجوانوں نے ٹوئٹر کے ذریعے غزہ کے ان مظلوم باسیوں سے براہ راست رابطے بھی کرنا شروع کر دیئے جن کے پاس ابھی انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے۔
اور وہ غزہ سے غافل دنیا کے ضمیر کو جگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان نوجوانوں کی کاوش ٹوئٹر کے توسط سے سامنے آنیوالے غزہ کے اندر کے واقعات پر مبنی ہے۔ ان میں سے اکثر ٹویٹس عین اسی وقت سعودی نوجوانوں کے ذریعے آگے منتقل ہو جاتے ہیں۔

ان میں اسرائیلی بمباری سے ہونے والی شہادتوں، مکانات اور مساجد کی تباہی کے علاوہ بمباری کے اندوہناک مناظر فوراً عرب دنیا میں پھیل جاتے ہیں۔