کیف (جیوڈیسک) یوکرائن کی خفیہ ایجنسیوں نے دعویٰ کیاہے کہ ملائشیاء کے طیارے کو روس نواز باغیوں نے میزائل کا نشانہ بنایا ہے۔
خفیہ اداروں نے ثبوت کے طور پر باغیوں کی روسی فوجی افسران سے فون کالز کا ریکارڈ جاری کیا ہے۔ یہ گفتگو طیارہ تباہ ہونےکے بعد ہوئی جس میں علیحدگی پسند کمانڈر ایک روسی انٹیلی جنس افسر کو بتاتا ہے کہ اُنہوں نے ایک طیارے کو مار گرایا ہے۔
ایک دوسری کال میں جائے حادثہ پر موجود ایک شخص نے پوچھے جانے پر بتایا کہ یہ ایک مسافر طیارہ تھا اور اس کے ملبے میں کوئی فوجی آلات نہیں ملے، اس شخص کا کہنا تھا ملبے میں صرف سویلین اشیاء، طبی آلات، تولیے اور ٹوائلٹ پیپر ملے ہیں۔