جنوبی کوریا کا چاول کی درآمد پر پابندی ہٹا نے کا اعلان

Rice

Rice

سیئول (جیوڈیسک) جنوبی کوریا کی حکومت نے آئندہ سال چاول کی درآمد پر عائد پابندی ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔

تاہم جنوبی کورین وزیر زراعت لی ڈنگ فل نے بتایا کہ درآمد پر پابندی ہٹانے کے بعد چاول پر درآمدی ڈیوٹی تین سال میں 300 فیصد تک بڑھائی جا سکتی ہے۔ جنوبی کوریا ہرسال چار لاکھ ٹن سے زائد چاول درآمد کرتا ہے جو کہ اس کی کل کھپت کا دس فیصد ہے۔

جنوبی کوریا حکومت کی طرف سے چاول کی درآمد پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ کسانوں کی طرف سے ایک احتجاجی مظاہرے کے بعد کیا گیا۔