بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں مٹی کا تودہ گرنے سے دس افراد ہلاک اور انیس زخمی ہو گئے، لاپتا افراد کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
واقعہ چین کے صوبے سیچوان میں پیش آیا، قومی شاہراہ پر گرنے والے تودے نے دس لوگوں کی جان لے لی، جب کہ انیس افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔
چینی حکام کے مطابق کچھ لوگ ملبے تلے دبے ہی، جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔