ایف بی آر نے گریڈ 19 اور 20 کے 52 افسروں کا تبادلہ کر دیا

FBR

FBR

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایف بی آر نے گریڈ 19 اور گریڈ 20 کے 52 افسروں کو تبدیل کر دیا ہے۔

حیدرآ باد‘ فیصل آباد‘ بن قاسم کی کلیٹریٹس کے کلیکٹر تبدیل کر دیئے گئے۔ ان لینڈ ریونیو سروس کے جن افسروں کو تبدیل کیا گیا ہے اس میں جہانزیب محمود کو کمشنر آر ٹی او پشاور‘ شاہد زمان کو چیف کمشنر آر ٹی او سرگودھا‘ محمد مظفر کو کمشنر ایل ٹی یو زون فور کراچی‘ محمد علی ساند کو کمشنر اپیل کراچی‘ سید عمران رضا کاظمی کو چیف کمشنر آر ٹی او بہاولپور‘ حبیب اﷲ خان کو کمشنر ان لینڈ ریونیو اپیل 5 کراچی‘ فضل محمد ‘ ابریجو کو کمشنرآر ٹی او کراچی‘ خواجہ عدنان ظہیر کو کمشنر زون III ایل ٹی یو لاہور رانا محمد لقمان کو ڈائریکٹر لاء لاہور‘ سرفراز احمد کو کمشنر آر ٹی او راولپنڈی‘ سیما شکیل کو کمشنر زون II ایل ٹی وی کراچی‘ مصطفیٰ سجاد حسن کو کمشنر بی ٹی بی ‘ آر ٹی او لاہور‘ محمد طارق مسعود کو چیف ایف بی آر تعینات کر دیا گیا۔

کسٹمز گروپ کے جن افسروں کو تبدیل کیا گیا ہے ان میں جنید اکرم اور ڈائریکٹر انٹیلی جنس فیصل آباد‘ محمد ابراہیم کو ڈائریکٹر ٹرانزٹ کراچی‘خواجہ عمر مہدی کو ڈائریکٹر ٹریسنگ لاہور‘ راشد شیخ کو ڈائریکٹر کسٹمز ویلیویشن کراچی‘ محمد سلیم کو کلیکٹر ایڈ جوڈیکشن فیصل آباد‘ امتیاز احمد خان کو ڈائریکٹر انٹیلی جنس لاہور‘ منظور حسین میمن کو کلیکٹر ایکسپورٹ کراچی‘ توصف احمد قریشی کو کلیکٹر ایم سی سی فیصل آباد‘ عامر احمد کو ڈائریکٹر پی پی آر اسلام آباد‘ واصف علی میمن کو کلیکٹر ایم سی سی حیدر آباد‘ ارسلان سبکتگین کو چیف کسٹمز ونگ ایف بی آر‘ ثریا احمد بٹ کو کلیٹر ایم سی سی بن قاسم کراچی‘ مکرم جاہ انصاری کو ایم سی سی پری وینٹو لاہور‘ اکمل اظہر منہاس کو کلیکٹر ایڈجوڈیکشن اسلام آباد مقرر کیا گیا ہے۔