بارش کے باوجود لوڈشیڈنگ کم نہیں ہوئی خواجہ آصف بتائیں قوم کونسی دعا کریں، خدیجہ فاروقی

Load Shedding

Load Shedding

گجرات : ق لیگ پنجاب کی رکن صوبائی اسمبلی و صوبائی صدر مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب خدیجہ عمر فاروقی نے کہا ہے کہ بارش ہونے کے باوجود لوڈ شیڈنگ کم نہیں ہوئی، اب خواجہ آصف بتائیں کہ قوم کون سی دعا کریں؟انہوں نے کہا کہ حکومت جھوٹ پر جھوٹ بول رہی ہے انہیں روزہ داروں کی تکلیف کا کوئی احساس نہیں ۔حکومت کو روزہ داروں کو تکلیف کی سزا مل کر رہے گی۔

خدیجہ فاروقی نے کہا کہ سحری، افطاری اور نماز کے اوقات میں بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کو تکلیف میں مبتلا کردیا ہے اور وہ جھولیاں اٹھا کر حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ انتخابات میں 6ماہ میں بجلی کا مسئلہ کے حل کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آنے والوں نے پنجاب سمیت پورے ملک کو اندھیروںمیں ڈبو دیا ہے ۔بجلی بند ،گیس بند ،پانی بند کے نعرے لگانے والے اب بجلی کا مسئلہ حل کیوں نہیں کرتے؟۔