اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان، وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم محمد نواز شریف کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
انوشہ رحمن نے اپنی وزارت کی کارکردگی اور آئی ٹی کے فروغ کیلئے کوششوں کے بارے میں وزیراعظم کو بتایا۔ شاہد خاقان عباسی نے آئی ڈی پیز کے فنڈ کیلئے 20 کروڑ روپے کا چیک وزیراعظم کو پیش کیا۔