لاہور : پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وجوائینٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون مقدمہ درج نہ ہونا انصاف کا قتل ہے منہاج القرآن کے شہید انصاف کے منتظر ہیں، شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔خواتین سمیت نہتے کارکنوں کو گولیوں کا نشانہ بنانا ظلم کی انتہا اور مقدمہ کا اندراج نہ کرنا زیادتی ہے۔
جمہوری حکومت کے دور میں ایسے واقعات جمہوریت کے نام پر بدنما دھبہ ہیں۔اگر مجرموں کو عدالت کے کٹہرے میں نہ لایا گیا اور شہیدوں کے لواحقین کو انصاف فراہم نہ کیا گیا تو لواحقین میں احساس محرومی جنم لے گا۔اور پھر انصاف کے حصول کیلئے ایک ایسی تحریک چلے گی جس میں سب کچھ بہہ جائے گا۔
میاں کامران سیف نے کہا کہ موجودہ حکومت میں ایک نئی بات دیکھنے میں آئی ہے کہ جب تک زیادتی کے خلاف وزیراعلیٰ ہائوس یا مال روڈ پر اسمبلی کے سامنے احتجاج نہ کیا جائے تو مظلوموں کی نہ ہی داد رسی کی جاتی ہیں نہ ہی انہیں انصاف ملتا ہے احتجاج پر حکومت کی آنکھیں کھلتی ہیں اور انصاف کا راستہ کھلتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد عدلیہ از خود اس کا نوٹس لے اور مظلوموں کو انصاف مہیا کرے۔