امریکہ، اسرائیل اور ایران فلسطین کے مسئلہ پر ایک پیج پر ہیں۔ غلام رسول شاہ

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : اہلسنت والجماعت پاکستان کے مرکزی رہنماء سید غلام رسول شاہ نے کہا ہے امریکہ، اسرائیل اور ایران فلسطین کے مسئلہ پر ایک پیج پر ہیں۔ طاہر القادری خمینی کی طرح خونی انقلاب چاہتے ہیں۔طاہر القادری کسی کی سوچ اور ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

عمران خان سنجیدہ سیاست کو فروغ دیں ۔اگر ہم مڈٹرم الیکشن کیطرف جاتے ہیں تو اسکا بوجھ پوری قوم پر آئے گا جو کہ اسکی متحمل نہیں۔شیعہ سنی مسئلہ کے حل کیلئے حکومت کے ہرسنجیدہ اقدام کی حمایت کریں گے۔اہلسنت والجماعت کے رہنما ملک محمد اسحق کا قیام امن اور ملکی استحکام کیلئے کردار کسی سے مخفی نہیں۔ملک محمد اسحق کی بلاجواز نظر بندی کارکنوں میں اشتعال پیدا کررہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجداکبری غلام محمد آباد میں اہلسنت والجماعت فیصل آباد کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن طلحہٰ ،چوہدری عبد المجید کسانہ ،محمد عثمان شیخ ،رانا محمد ذوالفقار ،مولانا سیف الرحمن فاروقی اور رانا محمد بابرنے بھی خطاب کیا۔سید غلام رسول شاہ نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سب محبتوں کو فروغ دیکر نفرتوں کا خاتمہ کریں۔دفاع اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیلئے پر امن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیںاور تشدد کے ہرایسے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں جس سے فرقہ واریت کو فروغ ملے۔ پاکستانی حکومت سمیت تمام مسلم حکمرانوں نے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مسئلہ پر واضح متفقہ طور پر لائحہ عمل طے کیا جائے اور فلسطینی عوام کی مالی و اخلاقی امدادکی جائے۔انہوں نے کہا کہ وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے بہن بھائیوں کی مدد کیلئے مخیر حضرات آگے بڑھیںاور آئی ڈی پیز کے مسئلہ پر سیاست نہ کی جائے۔انہوں نے آئی ڈی پیز کے مسئلہ پر موجودہ حکومت اور پاک فوج کے کردار اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔