الیکشن کمشن نے عمران کیخلاف شیرافگن، فاروق ستار کے ریفرنسوں کی نقول ارسلان کو دیدیں

Arsalan Iftikhar

Arsalan Iftikhar

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمشن عمران خان کے خلاف سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیر افگن مرحوم اور فاروق ستار کی جانب سے ماضی میں دائر کئے گئے ریفرنسوں کی نقول ارسلان افتخار کو فراہم کردیں۔

الیکشن کمشن عمران خان کے 11 مئی 2011ء کو جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی نقول پہلے ہی ارسال افتخار کو فراہم کر چکا ہے۔ ریفرنسوں کی نقول فراہم کرنے کے حوالے سے موقف اختیار کیا تھا کہ اس بارے قانونی نکات کا جائزہ لینے کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے۔