رمضان المبارک کے مہینے میں یہودی فوجیں نہتے فلسطینیوں پر مظالم ڈھا رہی ہیں۔ حنیف طیب

Karachi

Karachi

کراچی : نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کا صرف ایک ہی جواب ہے کہ مسلمان ممالک متحد ہوکر فلسطینیوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے اسرائیل کا مقابلہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں یہودی فوجیں نہتے فلسطینیوں پر مظالم ڈھا رہی ہیں اِس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد شہید ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سے توقع باندھ کر بیٹھنے کے بجائے تمام مسلم ممالک کومشترکہ حکمت عملی بنانی چاہیئے۔

پچاس سال سے زائد عرصے سے صیہونی جارحیت کے خاتمے کیلئے فیصلہ کن جدوجہد کریں۔ممتاز عالم دین مولانا محمد علی قصوری نے فلسطین کے نہتے مسلمانوں پربمباری بربریت کی بدترین مثال ہے اسرائیل آئے دن سفاکیت کی نئی تاریخ رقم کررہاہے۔انہوںنے کہا کہ اگر دنیا بھرکے تمام مسلم ممالک ایک ہوجائیں اوراسرائیل کونست ونابودکرنے کا ارادہ کرلیں تو بے شک اس میں اﷲبھی ہماری مد د کرے گا۔اس موقع پر حافظ محمد ہارون ،عبدالغفار سعیدی نے بھی خطاب کیا۔