راولپنڈی میں یوم شہادت علی کے سلسلے میں جلوس برآمد

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یوم شہادت کے سلسلے میں راولپنڈی میں مرکزی جلوس موہن پورہ سے برآمد ہو گیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے۔

کہ اس موقع پر 4 ہزارکے قریب سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ ضلع بھر میں دو روز کے لیے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ یوم شہادتِ علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر راولپنڈی میں مرکزی جلوس موہن پورہ سے برآمد ہو گیا۔

جلوس کشمیری بازار، فوارہ چوک، ٹرنک بازار سے ہوتا ہوا امام بارگاہ کرنل مقبول حسین پر ختم ہو گا۔ راولپنڈی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس موقع پر سیکورٹی کے لیے 4 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

ضلع بھر میں دفعہ 144 کے تحت 2 روز تک موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے جو 20 جولائی تک برقرار رہے گی۔ ڈی سی او راولپنڈی ساجد ظفر ڈال کے مطابق خواتین اور 12 سال سے کم عمر بچوں پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔