بالی وڈ (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹر سریش رائنا اور اداکارہ شروتی حاسن باقاعدگی سے ایک دوسرے کے ساتھ ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے وہ دونوں اس طرح کی پیش رفت سے انکار کر رہے تھے۔
تا ہم اب ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دال میں بہت کچھ کالا ہے مگر ابھی وہ اپنی دوستی کو خفیہ ہی رکھنا چاہتے ہیں۔ یاد رہے۔
کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے بھی پہلے پہل اپنی دوستی کو خفیہ رکھنے کی ناکام کوشش کی تھی مگر کامیاب نہ ہو سکے اور اب ان دونوں کی دوستی ڈھکی چھپی نہیں رہی۔ حال ہی میں انوشکا ویرات کوہلی سے ملنے ترکی سے شوٹنگ چھوڑ کر لندن گئی تھی۔