چین میں آئل ٹینکر اور بس کی ٹکر میں 43 افراد ہلاک ہو گئے

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژن ہوا کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ ہفتے کی صبح کو موٹر وے پر پیش آیا تھا۔ ایک آئل ٹینکر اور بس کے درمیان یہ تصادم جنوبی صوبہ ہونان میں پیش آیا۔

دونوں کی ٹکر ہوتے ہی آگ بھڑک اٹھی اور دونوں گاڑیاں جل کر راکھ ہو گئیں۔ مرکزی شاہراہ پر ہونے والے اس حادثے میں تین دیگر گاڑی بھی تصادم کا شکار ہوئیں۔ حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کے عملے کو آگ بجھانے میں پانچ گھنٹے لگے۔

اس حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ گزشتہ ہفتے بھی صوبہ ہونان میں ایک بس نالے میں گرنے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں آٹھ بچے بھی شامل تھے۔