راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی کہ 5 وارڈنز اور 5 جونیئر ٹریفک وارڈنز کی ویلفیئر فنڈ سے مالی مدد کی گئی انہوں نے بتایا۔
کہ اس سلسلے میں جون کے مہینے میں گیارہ وارڈنز اور جونیئر وارڈنز کی طرف سے مختلف وجوہات کی بناء پر مالی امداددینے کی درخواستیں دی گئیں۔ جن کی باقاعدہ بورڈ کے ذریعے تصدیق اور جانچ پڑتال کی گئی۔
گزشتہ رو ز بورڈ جس میں سینئر ٹریفک آفیسر اور ڈی ایس پیز شامل ہیں کی میٹنگ کے بعد 5 وارڈنز اور 5 جونیئر وارڈنز کو مالی امداد دینے کی منظوری دی گئی۔
جبکہ ایک وارڈن کی درخواست کو جانچ پڑتال کے بعد منظور نہیں کیا گیا انہوں نے بتایا کہ سات ہزار سے لے کر تیس ہزار روپے تک وارڈنز اور جونیئر ٹریفک وارڈنز کی مالی امداد کی گئی۔