واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی ریاست واشنگٹن کے جنگلات میں لگی آگ نے سو گھر جلا دیے، ہزاروں افراد نقل مکانی پر بھی مجبور ہو گئے۔
جنگلات میں آگ لگنے کا حادثہ واشنگٹن کے مشرقی علاقے Cascade ماؤنٹین میں پیش آیا جب شدید آگ کے باعث سو مکانات تباہ ہو گئے ، جبکہ سینکڑوں افراد بے گھر بھی ہو گئے۔
حکام نے شہر یوں کو علاقے سے نقل مکانی کی ہدایت کر دی ہے، ریاست واشنگٹن اور اوریگون Oregon میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔