ایم کیو ایم نے رابطہ کمیٹی کے 19 اراکین معطل کردیے

MQM

MQM

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ایم کیو ایم نے آج اتوار کے روز اپنے اپنی جماعت کے 19 اراکین کو غیر معینہ مدت تک کے لیے معطل کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ان اراکین میں حید عباس رضوی، ڈاکٹر نسرین جلیل، کنور نوید، محترمہ ممتاز انوار، ڈاکٹر صغیر احمد، کہف الوری، توصیف خانزادہ، سید شاکر علی، سیف یار خان، عادل خان، خالد سلطان، نثار پنہور۔

یوسف چاہوانی اسلم آفریدی، امین الحق، احمد سلیم صدیقی، عبدالرشید، اشفاق احمد اور عادل صدیقی شامل ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ان اراکین کو غیر ذمہ داری کے مظاہرے پر غیر معینہ مدت تک کے لیے معطل کیا گیا ہے۔