رائےونڈ آپریشن : دو نہیں، ایک دہشت گرد ہلاک ہوا، انٹیلی جنس ذرائع

Raiwind

Raiwind

لاہور (جیوڈیسک) انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق رائےونڈ آپریشن میں 2 نہیں،ایک دہشت گرد ہلاک ہوا، زخمی دہشت گرد کو بچا لیا گیا ہے، ان ذرائع کا کہنا ہے۔

کہ آپریشن کے دوران دہشت گرد احسن محبوب ہلاک ہوا، جبکہ طفیل نامی شخص زخمی ہوا تھا،اور ڈاکٹروں کی ٹیم نے بروقت علاج کر کے طفیلکو بچا لیا تھا۔ انٹیلی جنس ذرائع نے مزید بتایا۔

کہ بچ جانے والےدہشت گرد کی حالت خطرے سے باہر ہے، واضح رہے کہ واقعے کے روز پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دونوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔