سبی (جیوڈیسک) سندھ ، بلوچستان کے ساتھ ساتھ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں میں بھی گرمی بڑھتی جارہی ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی سبی میں پڑی جہاں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔
سندھ کے شہروں میں گرمی کی لہر برقرار ہے۔ بلوچستان میں چلچاتی دھوپ نے شہریوں کو پریشان کر رکھا ہے۔ ادھر پنجاب اور خبیر پختونخوا میں ایک دو دن بارش جاری رہنے کے بعد موسم پھر سے گرم ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر ، گوجرانوالہ ، راولپنڈی ، اور میر پور خاص ڈویژن میں بعض مقامات پر تیز ہواوں کے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔