پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کی یورپ کے دورے سے واپسی

Rana Mashhood

Rana Mashhood

لاہور (جیوڈیسک) ملک بھر کے بورڈز میں پوزیشن ہولڈر طلباءو طالبات پنجاب حکومت کی جانب سے یورپ کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پران طلباءوطالبات کا استقبال وزیر قانون پنجاب رانا مشہود نے کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود کا کہنا تھا۔

کہ ملک بھر کے بورڈز میں پوزیشنیں حاصل کرنے والے ان طلباءو طالبات کو یورپ کے دورے پر بھیجنے کا مقصداُن میں خود اعتمادی پیدا کرنا اور دنیا کے ساتھ مقابلے کے لئے تیار کرنا تھا۔

یہ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں، انہیں آگے لے جانا حکومت کی ذمے داری ہے۔ رانا مشہود کا کہنا تھا کہ انہی نوجوانوں میں سے ایک دن اچھے سائنسدان اور انجینئر سامنے آئیں گے۔