اسرائیلیوں نے ہٹلر کی بربریت کو مات دے دی، ترک وزیراعظم

Rajab Tayyip

Rajab Tayyip

انقرہ (جیوڈیسک) ترک وزیر اعظم رجب طیب اردوان نے غزہ میں جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلیوں نے ہٹلر کی بربریت کو مات دے دی۔

صدارتی مہم کے دوران ریلی سے خطاب میں ترک وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ صہیونی ریاست میں کچھ لوگوں کی ذہنیت نازی رہنما ایڈولف ہٹلر سے ملتی ہے۔ اسرائیلیوں کا کوئی ضمیر، غیرت یا خودداری نہیں ہے وہ ہٹلر پر صبح شام لعن طعن کرتے ہیں مگر خود انہوں نے ہٹلر کی بربریت کو بھی مات دے دی ہے۔

اسرائیلی حملوں پر امریکا کیسے آنکھیں بند کر سکتا ہے، سلامتی کونسل کے رکن کی حیثیت سے اسے مناسب اقدام کرنا چاہیے۔ انھوں نے اسرائیل پر فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام عائد کرتے ہوئے صہیونی ریاست سے تعلقات میں بہتری کے امکان کو مسترد کر دیا۔