آزاد کشمیر، بس کھائی میں گرگئی، 10 مسافر جاں بحق

Azad Kashmir

Azad Kashmir

آزاد کشمیر (جیوڈیسک) آزاد کشمیر میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سماہنی جانیوالی مسافر بس پونا کے قریب کھائی میں گر گئی۔

جس کے نتیجے میں 10 مسافر جاں بحق اور20 سے زائد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں۔