سٹیٹ بینک نے ادائیگیوں کے نظر ثانی اعداد جاری کر دئیے

State Bank

State Bank

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسٹیٹ بینک نے ادائیگیوں کے نظرثانی اعداد جاری کر دیئے۔ ابتدائی اعداد کے مقابلے میں جاری خسارہ بیالیس کروڑ ڈالر کم رہا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نظرثانی شدہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے دوران درآمدات کا حجم اکتالیس ارب اڑسٹھ کروڑ ڈالر رہا جو پہلے جاری کئے گئے اعداد کے مقابلے میں بتیس کروڑ ڈالر ہے۔

خدمات کا خسارہ بھی نظرثانی اعداد میں نو کروڑ ڈالر کم ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق مالی سال چودہ میں تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ تئیس ارب سات کروڑ ڈالر رہا۔

خسارے کی فنانسنگ کے لئے بیس ارب پندرہ کروڑ ڈالر وسائل سے کی گئی۔ جس میں سرفہرست بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے گئے پندرہ کروڑ تراسی لاکھ ڈالر سرفہرست رہے۔