ملائشین طیارے کی تباہی، روس کیخلاف ٹھوس ثبوت ملے ہیں: جان کیری

John Kerry

John Kerry

کیف (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ ملائشین طیارے کی تباہی روس کے خلاف ٹھوس ثبوت ملے ہیں جبکہ روسی صدر Vladimir Putin نے کہا ہے کہ طیارہ حادثے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہئے۔

امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ روس کے خلاف ملائیشن ایئر لائنز کے طیارے کو گرانے میں ملوث ہونے کے کافی شواہد موجود ہیں۔

جان کیری نے روس پر زور دیا کہ وہ یوکرین میں روس نواز باغیوں کے اقدامات کی ذمہ داری قبول کرے جبکہ روسی صدر ولاد یمیر پوٹن نے یوکرین میں تمام فریقین کو خونی بحران ختم کرنے کے لیے خبردار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے تنازعات کا فوری حل نکالنا چاہئے۔

کوئی بھی فریق ملائشیا طیارے حادثے کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال نہیں کر سکتا۔ ادھر جانب سماجی رابطے پر ملائشین طیارے کو میزائل لگنے کی ویڈیو میں طیارے کو فضا سے زمین کی جانب گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ طیارے کے ایک پر کو آگ لگی ہوئی ہے۔ ملائشیا کی پرواز ایم ایچ 17 کے حادثے میں دو سو اٹھانوے مسافر ہلاک ہوئے ہیں۔