پشاور: گاڑی میں سی این جی کی فلنگ کے دوران دھماکا، 4 افراد جاں بحق

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) گاڑی میں نصب سی این جی سلنڈر پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پشاور کے علاقے رنگ روڈ پرسی این جی اسٹیشن پر گاڑی میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ فلنگ اسٹیشن اور قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

اطلاعات کے مطابق گاڑی میں سی این جی بھری جارہی تھی کہ اس دوران زور دار دھماکا ہو گیا جس سے گاڑی کے پرخچے اڑ گئے جبکہ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے سی این جی اسٹیشن کی چھت اڑ گئی جبکہ قریب کھڑی مسافر بس کو بھی شدید نقصان پہنچا تاہم مسافر محفوظ رہے۔