حماس سے جھڑپوں میں 13 صہیونی فوجی مارے گئے، اسرائیلی وزیر دفاع کی تصدیق

Israeli Soldiers

Israeli Soldiers

تل ابیب (جیوڈیسک) غزہ میں حماس کے ساتھ جھڑپوں میں 13 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے غزہ کے علاقے شجاعیہ میں زمینی حملے کے دوان حماس کے ساتھ جھڑپوں میں 13 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی جبکہ درجنوں صہیونی زخمی بھی ہوئے ہیں، تمام ہلاک اسرائیلی فوجیوں کا تعلق گولانی بریگیڈ سے ہے۔

شجاعیہ میں گزشتہ رات سے شدید دو بدو لڑائی جاری ہے، اسرائیلی ٹینکوں کے مقابلے میں فلسطینی بھرپور مزاحمت کر رہے ہیں، اس دوران صہیونی فوجیوں کو بھی بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی زمینی کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے صہیونی فوجیوں کی تعداد 18 ہو گئی۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ پر زمینی اور فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور نہتے شہریوں کو بے دردی سے نشانہ بنایا جا رہا ہے، تیرہ روزہ کارروائیوں کے دوران 425 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 112 بچے اور 41 خواتین بھی شامل ہیں۔